فیڈورا لیبز مقصد سے چلنے والے سوفٹویئر اور مشمولات کی تشکیل شدہ بنڈلوں کا انتخاب ہے جو فیڈورا برادری کے ممبران کے ذریعہ تیار کردہ اور سنبھالے جاتے ہیں۔ یہ فیڈورا کے انفرادی فل ورژنز یا موجودہ فیڈورا تنصیبات میں اضافتی پروگرام کے طور پر انسٹال ہوسکتے ہیں۔
آپ ان ٹولز کو مکمل فیڈورا امیج کے بطور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ، یا آپ موجودہ فیڈورا انسٹالیشن پر سافٹ ویئر مینیجر کا استعمال کرکے انسٹال کرسکتے ہیں۔
اسپن انسٹال کرنے کے لئے ، آپ اپنے کمپیوٹر پر اسپن چلاتے ہیں اور ڈیسک ٹاپ پر "انسٹال ٹو ہارڈ ڈرائیو" کے لنک پر کلیک کرتے ہیں۔ اشاروں کی ایک سیریز کے ذریعے آپ کو انسٹال عمل کے ذریعے رہنمائی فراہم کریں گے۔
سوفٹ ویئر بنڈل یا مکمل فیڈورا ورژن انسٹال کرنے کے بعد آپ ان ٹولز کو ان ایپلی کیشنز کو لانچ کرکے چلا سکتے ہیں جو ان سے مطابقت رکھتے ہیں۔